30

دین اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے،کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

لاہور(تیوٹرپاکستان) کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشنکا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے،کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
خواتین پر تشدد خلاف انسانیت فعل،معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے۔خواتین کو بااختیار بناکراوربرابر کے حقوق دے کر ایسی معاشرتی برائی کا خاتمہ ممکن ہے۔خواتین کے حقوق کے تحفظ اوران کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئےقانون پر موثر عملدرآمد کیا جائے۔
خواتین کی دادرسی اورانہیں فوری انصاف کی فراہمی کیلئے قائم سنٹرز کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلایا جائے۔خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہم سبکو مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہو ں گی۔اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں