37

دی بینک آف پنجاب اور اخوت اسلامک مائیکروفنانس (اے آئی ایم) کے درمیان یادداشت پر دستخط

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) دی بینک آف پنجاب اور اخوت اسلامک مائیکروفنانس (اے آئی ایم) کے درمیان یادداشت پر دستخط

معاہدے پر دی بینک آف پنجاب کے صدر / سی ای او ظفر مسعود اور اخوت مائیکرو فنانس کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے دستخط کئے۔

دی بینک آف پنجاب کے صدر / سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم کے تحت اخوت کی جانب سے تجویز کردہ درخواست گزاروں کو فنانسنگ کی سہولت فراہم ہو گی۔

اشتراک کے نتیجے میں اخوت کے قابل اطمینان ریکارڈ کے حامل چھوٹے کاروباری افراد کو رعایتی نرخوں پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ جس سے کاروباری حضرات کو بینکنگ کے شعبے سے مالی معاونت ملے گی۔
تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان جناب عثمان ڈار ، بینک کےسینیر عہدہ داران نےشرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں