20

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے نئے ٹریلر نے سنسر بورڈ کو بھی حیران کردیا

جیو ٹی وی کے اشتراک سے پیش کی جانے والی پاکستانی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ نے نئے ٹریلر کے آنے سے قبل ہی دھوم مچادی۔

شائقین فلم کے لیے طویل مدت کے انتظار کے بعد ستمبر میں ریلیز کی جانے والے فلم کا نیا ٹریلر سنسر بورڈ اور ڈسٹریبیوٹرز کی منظوری حاصل کرنے کے عمل میں ہے۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق اس ٹریلر نے سنسر بورڈ اور ڈسٹریبیوٹرز کو حیران کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لالی وڈ اور بالی ووڈ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے حیرت انگیز ٹریلر ہے اس کا لیول ہالی ووڈ کی فلموں جیسا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم 1979 میں پیش کی جانے والی فلم مولا جٹ کا ری میک ہے۔

پاکستان کی سب سے مہنگی فلم قرار دی جانے والی اس فلم کاپہلا آفیشل ٹریلر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

مختلف وجوہات کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی اس فلم میں فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، ماہرہ خان اور عمائمہ ملک نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

اس فلم کے ہدایت کاری بلال لاشاری نے اور پروڈکشن عمارہ حکمت نے کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں