55

راجن پور میں ٹڈیوں کی یلغار کیخلاف آپریشن جاری

راجن پور کے شہری اور دیگر زرعی علاقوں میں مسلسل ایک ہفتے سے ٹڈیوں کی یلغار جاری ہے، ٹڈیوں نے ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ضلعی انتظامیہ کا ٹڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

راجن پور کی شہری آبادی اور نواحی علاقوں محمد پور،فتح پور ،گم والا ،فاضل پور ،کومٹھن ،روجھان سیمت دیگر میں ٹڈیوں کے حملے سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلات اور باغات کو بہت نقصان ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں کئی ایکڑ کاشت کپاس کو ٹڈیوں نے تباہ کردیا ہے جس سے کسان شدید پریشان ہیں، متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں نے حکومت سے اپنے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے اسپرے کا عمل جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں فوری آپریشن کرکے ٹڈیوں کی بڑی تعداد کو تلف کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں