14

راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش، اولوں کی برسات

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش اور اولے برسنے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بارش سے پہلے بادل ایسے چھائے کہ دن میں رات کا منظر ہوگیا، ایچ ایٹ قبرستان اور اطراف میں بھی بادل خوب برسے۔

اسلام آباد کے ساتھ مری اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں میرپور نکیال میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے علاقوں میں بھی اولے گرے، سید پور میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں تمام مقامات پر نگرانی کر رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات جنوبی پنجاب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں