39

راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل میں پیشرفت، سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمود گرفتار

راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل میں بڑی پیش رفت، سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمود اور سابق لینڈ کلیکٹر وسیم علی تابش کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔ راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ملزمان کی بیانات کو حصہ بنایا گیا ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ کے قریب قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مفاد کنندگان سے متعلق بھی اہم ترین انکشافات ہوئے ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس آج راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل سے متعلق تفصیلات جاری کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں