15

راولپنڈی ٹیسٹ، عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے ریکارڈ بنالیا

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران بیٹنگ سے متعلق 2 نئے ریکارڈز بن گئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے پہلی اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔
راولپنڈی میں پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے سنچری اسکور کیں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈیکٹ اور زیک کراؤلی نے سنچریاں اسکور کیں۔
اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے 200 سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بھی اسکور کی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زیک کراؤلی اور بین ڈیکٹ نے 233 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔
عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 225 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔
اس سے قبل 1984 میں محسن حسن اور شعیب محمد نے انگلینڈ کے خلاف 173 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں