16

رحیم یار خان: شیخ زید اسپتال کے چلڈرن وارڈ سے نومولود اغوا،مقدمہ درج، پولیس

رحیم یار خان میں شیخ زید اسپتال کے چلڈرن وارڈ سے نومولود کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے نومولود کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون چلڈرن وارڈ سے بچہ اغوا کرکے لے گئی، بچے کی والدہ ڈسچارج سلپ بنواکر واپس آئی تو بچہ غائب تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ نرس نے وارڈ میں نرسوں کی ڈیوٹی نہیں لگائی تھی۔

ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ نرس کی مبینہ ملی بھگت کی تحقیقات کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں