117

ریئل می موبائل کپمنی نے 7000mAhبیٹری فونز میں سیگمنٹ کا سب سے بہترین فون C85 Pro لانچ کر دیا

ریئل می موبائل کپمنی نے 7000mAhبیٹری فونز میں سیگمنٹ کا سب سے بہترین فون C85 Pro لانچ کر دیا
نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والے برانڈریئل می کی جانب سے نیا اسمارٹ فونC85 Pro اُن لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کبھی نہیں رکتے،چاہے وہ طویل سفر پر جانے والے رائیڈرز ہوں یا روزمرہ لمحات کوکیمرے کی آنکھ میں قید کرنے والے کریئیٹرز۔ یہ فون ایک ساتھ انتہائی بہترین بیٹری لائف، شاندار ڈسپلے برائٹنیس، اور زبردست تحفظ پیش کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جو صرف لوگوں کو نہیں بلکہ خوابوں کو بھی جوڑتا ہے۔

سیگمنٹ کی سب سے بہترین بیٹری
ریئل می C85 Pro 7000mAh ٹائٹن بیٹری کے ساتھ آتا ہے جواپنی کیٹیگری میں سب سے بڑی بیٹری ہے، جو پاور بینک جتنی پاور فراہم کرتی ہے اور پورا دن استعمال کے بعد بھی چلتی رہتی ہے۔چاہے آپ 18 گھنٹے نیویگیٹ کر رہے ہوں، 21 گھنٹے ویڈیوز دیکھ رہے ہوں، 73 گھنٹے موسیقی سن رہے ہوں یا 38 گھنٹے کالز کر رہے ہوں، C85 پرو دن بھر کے استعمال کے بعد بھی تقریباً 50% بیٹری باقی رکھتا ہے۔یہ بیٹری AI پاور سیونگ سے پسِ منظر میں چلنے والی ایپس کو خودکار طور پر منظم کرتی ہے، جس سے ہر مکمل چارج پر تقریباً 200mAhاضافی بوسٹ ملتا ہے۔ یہاں تک کہ صرف 1% بیٹری پر بھی یہ فون 37 منٹ کی کال یا 9.8 گھنٹے اسٹینڈ بائے ٹائم فراہم کرتا ہے، تاکہ آپ کبھی رابطے سے باہر نہ ہوں۔

بایونک ریپئر ٹیکنالوجی بیٹری کو چھ سال تک خراب ہونے سے بچاتی ہے، جو یورپی معیار سے بھی بہتر ہے۔ 45W فاسٹ چارجنگ کے ساتھ،یہ فون صرف 30 منٹ میں 50% چارج ہو جاتا ہے۔ جبکہ 10W ریورس چارجنگ کی بدولت یہ iPhone17 (1.2x)، ایئربڈز (12.5x) یا اسمارٹ واچ (9.3x) کو بھی چارج کر سکتا ہے۔

4000 نِٹ الٹرا برائٹ AMOLED ڈسپلے
4000 نِٹ الٹرا برائٹ AMOLED ڈسپلے کے ساتھ، ریئل می C85 پرو آؤٹ ڈور ویژویلٹی کا نیا معیار متعین کرتا ہے۔ تیز دھوپ میں بھی اس کا OLED پینل غیر معمولی وضاحت اور رنگوں کی درستگی فراہم کرتا ہے۔120HZریفریش ریٹ ہر اسکرول، سوائپ، اور گیم کو انتہائی سموتھ بناتا ہے، جبکہ پکچر کوالٹی اور کنٹراسٹ ہر زاویے سے واضح رہتے ہیں۔روشن، رنگین، اور متحرک ویژولز کے اس امتزاج نے C85 پرو کو 7000mAhبیٹری فونز میں سب سے بہترین ڈسپلے بنایا ہے،چاہے آپ دن کی روشنی میں میپ دیکھ رہے ہوں یا رات کو ویڈیوز انجوائے کر رہے ہوں۔

IP69 پرو واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس
ریئل می C85 پرو اپنے IP69 پرو واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس کے ساتھ انڈسٹری میں نیا معیار قائم کرتا ہے۔ یہ بارش، چھینٹوں، ہائی پریشر جیٹ، اور حتیٰ کہ پانی کے اندر بھی بلکل صحیح کام کرتا ہے۔اسے 36 مختلف مائعات پر 0°C سے 100°C تک کے درجہ حرارت میں ٹیسٹ کیا گیا ہے،جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ فون کسی بھی صورتحال میں کام کرتا ہے، چاہے سفر کے دوران بارش ہو یا دفتر میں چائے یا کافی گر جائے۔اپنی غیر معمولی مضبوطی کے باعث ریئل می C85 پرو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ™ بھی حاصل کیا ہے۔ چاہے آپ روڈ پر ہوں، بارش میں ہوں یا سخت موسم میں باہر، یہ فون آپ کے اعتماد، تحفظ اور کارکردگی کا ضامن ہے۔

الٹرا بیٹری۔ الٹرا ڈسپلے۔ الٹرا آپ۔
ریئل می C85 پرو ایک ہی ڈیوائس میں لاتا ہے ناقابلِ یقین بیٹری لائف، شاندار برائٹنیس، اور بے مثال مضبوطی۔یہ صرف روزمرہ کے استعمال کے لیے نہیں، بلکہ آپ کے سب سے بڑے خوابوں کے سفر کے لیے بھی تیار ہے۔کچھ فون صرف لوگوں کو جوڑتے ہیں، یہ خوابوں کو جوڑتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں