32

ریاض سے دہلی جانے والی بھارتی ایئرلائن کی فلائٹ میں مسافر کا انتقال، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے بھارتی دارالحکومت دہلی جانے والی بھارتی نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کا انتقال ہوگیا، جس کے باعث طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی پرائیوٹ ہوائی کمپنی گو ائیر کی پرواز جی او ڈبلیو 6658 آج شام ریاض سے دہلی جا رہی تھی کہ طیارے میں سوار ایک بھارتی مسافر محمد نوشاد کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر جہاز کو ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

مسافر محمد نوشاد کو طبی امداد دینے کے لیے ائیرپورٹ ڈاکٹر کو طلب کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ ڈاکٹر کی طبی امداد سے قبل ہی مسافر محمد نوشاد کا انتقال ہوگیا اور ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹر کےمطابق مسافر کی موت حرکت قلب بند ہونےکےباعث ہوئی، ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سےانسانی ہمدردری کی بنیاد پر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں