23

ریال میڈرڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیویا کو 2-3 سے ہرادیا

سپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیویا کو 2-3 سے ہرادیا، کریم بینزیما نے انجری ٹائم میں گول کرکے ٹیم فتح دلوائی۔
لالیگا کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔
اسپینش لیگ میں میچ ریال میڈرڈ اور سیویا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا، سیویا جسے لیگ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچنے کے لیے جیت کی ضرورت تھی اس نے آغاز بھی زبردست کیا۔
رکیٹیچ نے 21 اور لامیلا نے 25 ویں منٹ میں گول کرکے دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی، دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے بہتر کھیل پیش کیا، 50ویں منٹ میں روڈریگو نے گول اسکور کیا، 82 ویں منٹ میں ناچو نے مقابلہ برابر کردیا۔
انجری ٹائم میں کریم بینزیما نے گول کرکے ریال میڈرڈ کو 2-3 سے فتح دلوادی، پوائنٹس ٹیبل پر ریا میڈرڈ 75 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
بارسلونا 60 پوانٹس لیکر دوسرے سیویا تیسرے نمبر پر ہے، لیاگا کے میچز جیو سوپر سے برا راست نشر کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں