29

ریجنل پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود کا دورہ وہاڑی۔ یادگار شہداء پر حاضری، شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود کا دورہ وہاڑی۔ یادگار شہداء پر حاضری، شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا۔
قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع و شہریوں کو بہترین سروس کی باآسانی فراہمی اولین ترجیح ہے
رول آف لاء پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا- وہاڑی میں ایک روزہ دورہ کے دوران خطاب-. ڈاکٹر معین مسعود ریجنل پولیس آفیسر ملتان

وہاڑی(رپورٹ شفقت رمضان)ریجنل پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اور شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری کی باآسانی فراہمی اولین ترجیح ہے .رول آف لاء پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. تمام افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے ساتھ معاشرے میں احساس تحفظ کی فضاء قائم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وہاڑی میں ایک روزہ دورہ کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے ضلع وہاڑی کا دورہ کیا۔ پولیس لائنز آمد کے موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے آر پی او ملتان کو سلامی پیش کی۔ اس دوران آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی۔ آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار کے ہمراہ پولیس لائنز میں گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا اور دعا کی۔


بعد ازاں انہوں نے پولیس کے مسائل کے حل کے لیے اور کرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پولیس لائنز میں منعقد پولیس دربار کے دوران پاکستان و انگلینڈ کے کرکٹ میچ کے دوران اچھی ڈیوٹی کرنے پر تمام پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی۔ پولیس دربار کے دوران ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر ملتان معین مسعود خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دربار کے انعقاد کا مقصد افسران اور جوانوں کے مسائل سننا اور حل کرنا ہے۔ ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں اور مل کر کرائم کے خلاف فائٹ کرنی ہے۔ سفارش کروانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔ جس کا بھی کوئی جائز مسئلہ ہو گا ضرور حل کیا جائیگا۔ کسی بھی شخص کے ساتھ ذیادتی برداشت نہیں کی جائیگی۔ فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر کریں۔ مظلوم کی داد رسی میں تاخیر نہ کر جائے۔ سابقہ سزا یافتہ مجرمان کے چالان دفعہ 75 کے تحت چالان کریں۔ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت، انصاف کی فراہمی پولیس کا فرض ہے۔ کرائم فائٹنگ کیلئے مربوط سسٹم لانچ کیا گیا ہے جس سے کرائم کو ڈیٹیکٹ اور فائٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ جرائم کے خاتمہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ لڑائی جھگڑے کے مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کیا جائے۔ خوش اخلاقی پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کا بہترین ذریعہ ہے۔ منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں رہیں۔ جانوروں کی لڑائی بالکل بھی برداشت نہیں کی جائیگی۔ کرائم کی فری رجسٹریش کو یقینی بنایا جائے۔ مقدمات کی تفتیش خالص میرٹ پر یقینی بنائی جائے۔ تمام نفری بلٹ پروف جیکٹس اور بلٹ پروف ہیلمٹس کا استعمال یقینی بنائے۔ ناجائز قبضوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔ منشیات کے مقدمات میں مظبوطی گواہی دیں تاکہ مجرمان کیفرکردار تک پہنچیں۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود کے زیر صدارت پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ کرائم میٹنگ کے دوران تھانہ جات کے کرائم اور مجرمان اشتہاری کے ریکارڈ الگ الگ جائزہ لیا گیا۔ آر پی او ملتان نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے احکامات جاری کیے ۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے ناجائز اسلحہ ، منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کیں جبکہ ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر نے ضلع وہاڑی میں پولیس کی کارکردگی اور گڈ ورک کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی پی او آفس وہاڑی میں صحافی برداری سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل پولیس افسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے میڈیا کو اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کا ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے جس کی مدد کے بنا ہم جرائم کو ختم نہیں کرسکتے کیونکہ یہ معاشرے کی آنکھ کہلاتے ہیں جس کی مدد سے ہم معاشرے میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی احسن طریقے سے کرسکتے ہیں ۔معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے میڈیا اور صحافیوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سنگین جرائم کے سدباب کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

؛.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں