37

ریما خان کا ترکی میں ارطغرل غازی کی ٹیم کیجانب سے پرتپاک استقبال

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کا ترکی میں ارطغرل غازی کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔

ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں موجود ہیں۔
مذکورہ تصویروں میں ریما خان کے ہمراہ شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی پروڈکشن ٹیم بھی موجود ہیں۔

ریما خان نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’میں تُرکی میں موجود ہوں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’تُرکی پہنچنے پر ’ارطغرل غازی‘ کی پروڈکشن ٹیم نے میرا شاندار استقبال کیا۔‘


اس کے علاوہ ریما خان نے اپنا ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ریما خان نے کہا کہ ’میں اس وقت ائیرپورٹ پر موجود ہوں اور مجھے یہ دیکھ کر شدید دُکھ ہورہا ہے کہ ائیرپورٹ پورا خالی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میری دُعا ہے اللّہ تعالیٰ جلد از جلد پوری دُنیا کو کورونا وائرس کی اس آزمائشی گھڑی سے نکال دے۔‘

دوسری جانب ’ارطغرل غازی‘ میں گنکت الپ اور کوتلوکا الپ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار حکام سیرم اور مہمت پالا پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اس ضمن میں حکام سیرم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں