72

ریکٹ بنکیسر(RB) کی صدر پاکستان سے ملاقات؛ صحت مند اور صاف پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) ڈیٹول بنانے والے ریکٹ بنکیسر(RB)نے صدر پاکستان سے ملاقات میں صاف اور صحت مند دنیا کے حصول کی بھرپور کاوشوں کے سلسلے میں اپنے تحفظ، صحتیابی اور تربیت دینے کے مقاصد کا اعادہ کیا۔ اس ملاقات کی قیادت لکشمن نارسمھانCEO))، ریکٹ بنکیسر گروپ ( اور کاشان حسن CEO)،ریکٹ بنکیسر پاکستان لمیٹڈ)نے کی۔ ملاقات میں صدر کے ساتھ اس موضوع پر گفتگو ہوئی کہ عوام کیلئے حفظان صحت کے بارے میں آگہی فراہم کرنے اور صاف اور صحت مند پاکستان کیلئے کام کرنے کے لئے دونوں فریق کس طرح مزید اشتراک کرسکتے ہیں۔میٹنگ کے دیگر شرکاء میں ریکٹ بنکیسر کی جانب سے محمود خان (نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر،ریکٹ بنکیسر گروپ(، کرس لیچٹ (پریزیڈنٹ، ہیلتھ (اور باڑٹ میرمنس (سینئر وائس پریزیڈنٹ،AMETریجن، ہیلتھ) شامل تھے۔

اچھی حفظان صحت، اچھی صحت کی بنیادہے او رریکٹ بنکیسر(RB)کو فخر ہے کہ وہ اعلیٰ ترین معیاری حفظان صحت، تندرستی اور بہترین پرورش کے حصول کو آسائش نہیں ہر ایک کا حق سمجھتا ہے۔ اب دنیا کو صحت اور حفظان صحت سے متعلق چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط حل کی ضرورت ہے اور ریکٹ بنکیسر(RB)انہی چیلنجوں کامقابلہ کرنے کیلئے غذائیت، تندرستی، صحت اور حفظان صحت کیلئے اپنی جدت کے ذریعہ لوگوں کی مدد کرنے میں سرفہرست ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا،” تمام شہریوں کیلئے صحت اور حفظان صحت میں بہتری کی بات ہو تو ہمیں اسی طرح کے عزم صمیم ا ور قوت ارادی کی ضرورت ہوتی ہے۔میں ماضی میں بھی پاکستان کی بہتری لانے کیلئے ریکٹ بنکیسر (RB)کی کاوشوں کا معترف ہوں اور امید ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ہم پاکستان کے سماجی اور صحت کے مسائل پر قابو پانے اور مستحکم ترقی کے اہداف (SDGs)حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔”

ریکٹ بنکیسر(RB)ملک میں صحت اور حفظان صحت کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے میں دن رات کوشاں ہے۔ گزشتہ کئی سالوں کے دوران میں ڈیٹول کے معروف پروگرام “ہوگا صاف پاکستان”کے تحت کمپنی نے 300ملین سے زائدپاکستانی روپے خرچ کئے ہیں اور وزیرِ اعلیٰ کی کلین گرین پاکستان موومنٹ(CGPM)کیلئے وزارت برائے تبدیلی آب وہوا کے ساتھ اشتراک اور بھرپور تعاون پیش کیا ہے۔اس کے علاوہ COVID-19کی وبا کے دوران میں ریکٹ بنکیسر(RB)نے ملک بھر میں آگہی فراہم کیلئے وزارت صحت کے ساتھ اشتراک کیا اور سہولت فراہم کرنے کی کاوشوں اور اس کے علاوہ حفظان صحت کے بارے میں آگہی کیلئے تقریبا 500ملین روپے کی سرمایہ کاری کی۔

ریکٹ بنکیسر(RB*):

ریکٹ بنکیسر (RB) ایک صاف اور صحت مند دنیا کیلئے بھرپور کاوشوں میں اپنے تحفظ، صحتیابی اور بہتر پرورش کے مقاصد پر عمل پیرا ہے۔ ہم ہر فرد تک اعلیٰ ترین معیاری حفظان صحت، تندرستی اور اچھی غذائیت تک رسائی کو آسائش نہیں، اس کے حق کی جنگ لڑرہے ہیں۔

ریکٹ بنکیسر(RB)کو بھروسے مند اور مستحکم گھریلو برانڈ ز پیش کرنے پر فخر ہے جو دنیا کے 100سے زائدممالک میں گھر گھر پائے جاتے ہیں۔ ان میں ڈیٹول، ویٹ، گیوسکون، ڈیوریکس، اسٹریپ سلز، میوکینیکس، مورٹین، ہارپک، شول، کلیئرسل، انفارمل، نیوٹرا میگن، نیوروفن، لائسول، سیلیٹ بینگ، فنش، وینش، کالگون، وولائٹ، ایئروک اور 20ملین سے زیادہ ریکٹ بنکیسر(RB)پروڈکٹس دنیا میں روزانہ ہر گھر میں لائے جاتے ہیں۔

ریکٹ بنکیسر(RB)اپنے ہر کام میں صارفین اورلوگوں کو اوّلیت دینے کے جذبے، نئے مواقع کی تلاش، اعلیٰ مہارت کے لئے کوشاں ہے اور اپنے تمام پارٹنرز کے ساتھ مشترکہ کامیابی کے حصول کا خواہاں ہے اور ہر کام درستی کے ساتھ کرنے کیلئے دنیا بھر میں اپنے 40,000 سے زائد متنوع اور باصلاحیت ساتھیوں کے کام کی رہنمائی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں