33

ریکٹ پاکستان نے DarazMall ایوارڈز 2021میں جیت کا ریکارڈ قائم کردیا۔

لاہور(ٹیوٹرپاکستان نیوز) ریکٹ پاکستان نے اپنے اعزازات کی بڑھتی ہوئی تعداد میں کامیابی کے ساتھ نئے اعزاز کا اضافہ کردیاہے کہ ان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈ ڈیٹول کو DarazMallایوارڈز 2021میں ‘سب سے منفرد برانڈ’تسلیم کیا گیا اور اس کے ساتھ ریکٹ کو ‘بہترین کارکردگی کا مارکیٹر’مانا گیاہے۔ ریکٹ نے ہمیشہ ای کامر س کو ترجیح دی ہے اور مارکیٹ میں اپنے زیادہ سے زیادہ نقش جمانے اور کاروبار کے انداز کوصارفین کے بدلتے رجحان سے ہم آہنگ رکھنے کیلئے وہ گزشتہ چار سال سے Darazکے ساتھ نہایت قریب سے مل کر کام کررہے ہیں۔

اپنے کاروبار کو مزید فروغ دینے کیلئے ریکٹ نے 2016میں Darazپر اپنے کام کا آغاز کیا اور اب تک Darazکے ساتھ کئی ڈیجیٹل مہمات میں حصہ لیا۔ ریکٹ کا شمار ان پہلے چند برانڈز میں ہوتا ہے جو DarazپرFMCGکیٹگری کے ساتھ شامل ہوئے ہیں اور اس وقت سے GMVکے لحاظ سے کاروبار میں سال بہ سال بے حد اضافہ ہوا، مہمات(campaigns) میں شرکت کی، مارکٹنگ کی اور مہمات میں حصہ لیا۔ اس وقت ڈیٹول کے اسٹور پر15,700میں فالوئرز موجود ہیں اور یہ FMCGبرانڈز میں بلندترین درجے پر ہے یہ 11.11 مہم میں بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے تین برانڈز میں شامل ہے جس کے 2020میں 10,000لیٹر جراثیم کش اسپرے فروخت ہوئے۔
اس سلسلے کی تقریب میں ریکٹ پاکستان کے CEOکاشان حسن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا،”ہم 2019سے Darazکے ساتھ کام کررہے ہیں اور اب تک اپنے کاروبار کو کئی گنا بڑھا لیا ہے اور بدلتی ہوئی عادات کے مطابق مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہمیں اپنے صارفین کو بہتر طور پر سمجھنے اور نئے آئیڈیا ز آزمانے اور ان کی جانچ کیلئے سرمایہ کاری کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کا موقع ملے گا کہ اس کام کیلئے ہمارے پاس صحیح ڈیٹا موجود ہے۔لہذٰا میرے نزدیک مستقبل بہت روشن ہے اور میں Darazکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ہماری کاوشوں کا اعتراف کیا اور ہمارے پارٹنر کے طور پر مل کر کاروبار کے فروغ میں تعاون کیا۔”

اپنے کاروبار کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد کے لئے ریکٹ نے Darazکے ساتھ مضبوط پارٹنرشپ تشکیل دی ہے۔ اس کامیابی سے برانڈکے اپنے صارفین کو زیادہ بہتر خدمات فراہم کرنے کے مقصد کا اعادہ ہوتا ہے جس کے تحت بہترین ڈیجیٹل جدت کا انداز متعارف کروایا جائے گا اور صارفین کے وقت کے ساتھ بدلتے رویوں کے مطابق خدمات پیش کی جائیں گی۔
۲۔ڈیٹول کے بارے میں
ڈیٹول صفائی فراہم کرنے والا، جراثیم کش اور اینٹی سیپٹک برانڈ ہے جو 1932میں متعارف کرایا گیا اور اس کے مینوفیکچررایک برطانوی کمپنی کی ملکیت تھے۔ڈیٹول دنیا بھر میں زخموں کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے، بیماریوں سے حفاظت دینے اور ضرر رساں جراثیم کو ختم کرکے ماؤں کواپنی فیملیز کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتاہے۔
RBکے بارے میں
RB،40,000سے زیادہ متنوع، باصلاحیت انٹر پرینیورز کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی ہے جو متحد ہوکر صاف، صحت مند دنیا کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ایک دوسرے کی مہارت کے استعمال سے اور مل کر کام کرکے وہ لوگوں کو اپنے کاروبار کا محور بناتے ہیں۔ تحقیق اور ڈیولپمنٹ، سائنس اور پارٹنر شپ کے ذریعے ایسی پروڈکٹس تیار کرتے ہیں جو نسلوں کی پسند ہے اور وہ اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں