156

سابق صدر پریس کلب وہاڑی شیخ خالد مسعود ساجد اور صدر شیخ محمد امین اللہ کے بھتیجے شیخ محمد عرفان انتقال کر گئے

سابق صدر پریس کلب وہاڑی شیخ خالد مسعود ساجد اور صدر شیخ محمد امین اللہ کے بھتیجے شیخ محمد عرفان انتقال کر گئے
مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، قرآن خوانی آج 8/30 بجے مسجد تھانہ صدر وھاڑی میں ہوگی
نماز جنازہ میں طاہر اقبال چوھدری،زاھد اقبال چوھدری،گوہر رمضان،شاھد مرزا معززین شہر وکلاء صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت
وھاڑی(شفقت رمضان سے) سابق صدر پریس کلب شیخ خالد مسعود ساجد اور بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد امین اللہ کے بھتیجے، شیخ ریحان مشتاق، کامران مشتاق، شیخ فضل الرحمن ایڈووکیٹ، شیخ عثمان ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی ، شیخ نعمان ایڈووکیٹ اور شیخ ذیشان اسٹامپ فروش کے والد شیخ محمد عرفان انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ وھاڑی میں مولانا محمد فاروق معاویہ نے پڑھائی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق ایم این اے طاہر اقبال چوھدری، پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات زاھد اقبال چوھدری، پنجاب بار کونسل کے رکن راو شیراز رضا، ڈسٹرکٹ بار کے صدر مہر لیاقت سنپال، جنرل سیکرٹری نثار احمد جٹ، سابق صدور بار بابر منظور دوگل، شکیل احمد تارڈ، مہر شیر بہادر لک ، پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن شیخ اسرار احمد، جماعت اسلامی کے سابق ضلعی سید جاوید حسین شاہ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر طاہر شریف گوجر، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی، چئیرمین ساجد مسعود، سابق جنرل سیکرٹری بار مصور بلوچ ، پیپلز پارٹی کے رہنماء راؤ محمد شاہد، سید سبط حسین شاہ، بنکر عثمان غنی ھاشمی، شیخ محمد رفیق،شیخ شہزاد اکرم، شیخ اعجاز اکرم، شیخ بنکر عبدالستار، شیخ انعام اکرام، شیخ خرم وحید، شیخ ظفر شہزاد، صدر ایمراء شیخ عدنان،جنرل سیکرٹری جاوید شاہ، سیکرٹری پریس کلب شاھد مرزا، شیخ نواز، کاشف منور قریشی، غلام رسول ، محمد کاشف مغل، ہاشم سلطان، عامر چوہدری، محمد محبوب چوہدری، افتخار حسین چوہدری، شیخ فیاض احمد، سید آصف شاہ، گوہر رمضان،چوھدری نذیر احمد سنگھیڑا ایڈووکیٹ، چوھدری محمد رفیق، رانا محمد اکبر ایڈووکیٹ، رانا اعجاز احمد، جاوید رامے، محمد سالک خان، صابر پیا، حاجی اسلم وکیل، وسام اسلم، شیخ عبدالقیوم،عمران محمود خان، شفقت رمضان ، قاری محمد اختر طاہر ، شیخ سمیع اللہ مون، شیخ سہیل مسعود، شیخ فیصل لطیف، شیخ بلال امین، شیخ سلمان مسعود سمیت معززین شہر وکلاء صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی دریں اثناء سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی خاتون ضلعی جنرل سیکرٹری نوشین ملک نے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے فاتح خوانی کی
مرحوم شیخ محمد عرفان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج بدھ 15 فروری 8/30 بجے صبح جامع مسجد تھانہ صدر وھاڑی والی میں ہوگی اجتماعی دعا 9 بجے ہوگی#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں