33

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری سامنے آگئی

نواز شریف اور مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری بھی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی جعلی انٹری کی گئی۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملتان کے ہیلتھ یونٹ سے اسحاق ڈار کی ویکسینیشن کی جعلی انٹری کی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب نے جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کرتے ہوئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کورونا ویکسینیشن کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام کی ایک اور انٹری سامنے آئی تھی، لاہور کے بعد نارووال کے ایک سینٹر میں بھی کورونا ویکسینیشن میں نواز شریف کا نام درج ہوا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے نواز شریف کے نام کی جعلی انٹری کی، ڈیٹا اندراج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کی کاپی استعمال ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں