11

سابق چیئرمین نیب اور خاتون کی ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ پی اے سی میں پہنچ گیا

سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور طیبہ گل نامی خاتون کا ویڈیو اسکینڈل معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں پہنچ گیا۔

طیبہ گل نے چیئرمین پی اے سی کو خط لکھ کر سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے خط میڈیا کو بھی دے دیا۔

نور عالم خان نے کہا کہ اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے دونوں فریقین کو سن کر معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں