6

سارہ علی خان کی کرینہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد

بالی ووڈ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی سوتیلی ماں، اداکارہ کرینہ کپور خان کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سارہ علی خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر کرینہ کپور خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’میری خواہش ہے کہ آپ کو زندگی میں بہت محبت ملے‘۔

سارہ علی خان کی کرینہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آج آپکو خوش قسمتی، مسکراہٹ، خوشیاں اور سالگرہ کا کیک ملے‘۔

سارہ علی خان نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں کرینہ کپور کی زندگی کے نئے سال کے آغاز پر ان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور انکی سابقہ اہلیہ، اداکارہ امریتا سنگھ کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

سیف علی خان نے دوسری شادی اداکارہ کرینہ کپور سے کی، جس سے ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

سارہ علی خان اکثر ہی اپنی سوتیلی ماں، اداکارہ کرینہ کپور خان کی تعریفیں کرتی نظر آتی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں یہاں تک کہا کہ’میں سری دیوی کے بعد، کرینہ کپور کی مداح ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’جہاں تک کرینہ کپور اور میرے تعلقات کی بات ہے، تو میں شروع سے ہی یہ واضح کرچکی ہوں کہ جو بھی میرے والد کو خوش رکھتا ہے، اس سے مل کر مجھے خوشی ہوتی ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں