36

سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں – وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں –
ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں – پوری حکومت غم کی گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے –
سانحہ مچھ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے۔
مچھ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے – ہزارہ برادری کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں –
بعض لوگوں نے اس سانحہ پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی-
افسوس کا مقام ہے کہ ہزارہ برادری کا دکھ درد بانٹنے کی بجائے سیاست کی گئی-
یہ وقت ہزارہ برداری کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں