54

سجادہ نشین دربار حضرت میاں میر،مخدوم سید چن پیر قادری وصال فرما گئے. تدفین کل ظہر کے بعد دربار حضرت میاں میر لاھور میں ادا کی جائے گی-

لاہور( ٹیوٹرپاکستان ) دربار حضرت میاں میر رح لاھور کے مرکزی گدی نشین عالمی مبلغ اسلام سلسلہ عالیہ قادریہ کے لاکھوں عقیدت مندوں کے روحانی پیشوا مخدوم سید چن پیر قادری گیلانی کراچی میں وصال فرما گئے-انکی عمر 78 سال تھی-

پیر صاحب میاں میر صاحب کی تدفین پورے تزک و احتشام کے ساتھ کل بروز جمعرات بعد از نماز ظیر دربار حضرت میاں میر لاھور میں ادا کی جائے گی.
قریبا 60 سالہ زندگی میں عبادت الہی کے بعد خدمت خلق اور تبلیغ دین کو اپنا نصب العین بنائے رکھا. سینکڑوں بے روزگاروں کیلئے روزگار یتیم بچوں کی کفالت اور سینکڑوں بچیوں کی شادیوں کا وسیلہ بنے-
خدمت خلق کو اپنی اصل جاگیر اور مغفرت کی ضمانت کہا کرتے تھے. بلاتفریق ہر چھوٹے بڑے سے کمال اخلاق و مروت آپکا خاصہ رہا-

انکے فرزند اور موجودہ سجادہ نشین دربارپیر سید سرمد گیلانی نے بتایا کہ پیر صاحب کی تدفین پورے تزک و احتشام کے ساتھ کل بروز جمعرات بعد از نماز ظیر دربار حضرت میاں میر لاھور میں ادا کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں