35

سردی کی لہر آئندہ 3 روز جاری رہنے کا امکان

کراچی میں سردی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی ہے، شہر میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر میں معمول سے تیز ہوائیں بلوچستان کے شمال مشرق سے چل رہی ہیں، تیز ہواؤں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں