17

سعودی عربیہ ٹورزم ڈیولپمنٹ فنڈ نے Temenos اور NdcTechکے اشتراک سے صرف60دن میں ڈیجیٹل لینڈنگ سروس کا آغاز

لاہور:Temenos (SIX: TEMN) بینکنگ سافٹ ویئر کمپنی ہے جس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ٹورزم ڈیولپمنٹ فنڈ (TDF)سے Temenosکے اشتراک سے صرف 60دن میں ڈیجیٹل لینڈنگ کی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کردیاگیاہے۔ یہ نئی سروس سرمایہ کاروں اور سیاحت کے شعبہ سے متعلق کاروباری افراد کو TDFسے مالیاتی حل کی فراہمی کیلئے تیز تر رسائی پیش کرتی ہے۔ 15 بلین سعودی ریال 4)بلین امریکی ڈالر)کا یہ فنڈ نجی شعبہ کی سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری اورسیاحت کے فروغ کیلئے قائم کیا گیا ہے جوسعودی معیشت میں تنوع پیدا کرنے کے منصوبوں کاایک حصہ ہے۔

موجودہ وبا ء کے باعث درپیش غیر معمولی عالمی چیلنجزسے مقابلے کیلئے نئی ڈیجیٹل سروس سیاحت کے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سیاحت کی ترقی کے لئے مالیاتی حل تک تیز تر اور آسان تر رسائی فراہم کرتی ہے۔ فی الحال یہ سروس کارپوریٹ قرضہ جات اور ٹریثری سرمایہ کاری کی پروڈکٹس کی بلارکاوٹ ڈیجیٹل طریقے سے آن بورڈنگ اور اصل مقام تک فراہمی کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

یہ حل cloud-native Temenos Infinityڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم پرمبنی ہے اور Temenos Transact next-generation core کے ذریعے سعودی عر ب میں اوریکل کلاؤڈ ڈیٹا سینٹرپر قائم ہے۔ Temenosکی ہردم عمل کیلئے تیارخصوصیات، جدیدمائکروسروسز آرکیٹیکچر اور low-codeماحولیات کے ساتھ،TDFکے تیزی،پھرتی اور time-to-market جیسے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ مقامی عمل درآمد کرنے والے پارٹنرNdcTechکے تعاون سے TDFاضافی طور پر، ڈیجیٹل سروس نے پہلے مرحلے کو صرف دوماہ میں مکمل کردیا ہے۔
TDFسیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کوپرکشش فنانسنگ ریٹس پر خصوصی فنانسنگ کے حل فراہم کرتا ہے۔ پہلے سے قائم شدہ ملک کے مطابق خصوصی فنکشنزمیں اضافے اور Temenos Infinityکے استحکام نے عمل درآمد کے وقت کو مختصر کردیا ہے۔

سیاحت سعودی معیشت کی اصلاحات کے اہم ستونوں میں شامل ہے۔ بین الاقوامی سیاحوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ملک کے دروازے کھول دئیے ہیں اور امید ہے کہ 2030تک مجموعی ملکی پیداوار میں اس شعبہ کا حصہ 10%ہوجائے گاجواس وقت3%ہے۔

ٹورزم ڈیولپمنٹ فنڈ کے CEO قصئی الفخری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا،Temenos”کے ساتھ ہم گرین فیلڈ ڈیجیٹل سروس قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو ریکارڈ وقت میں ہمارے سرمایہ کاروں کوخدمات فراہم کرے گی۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے نے 60دن کے اندر کام شروع کردیااورملک بھر میں سیاحت کے منصوبوں کو فنڈنگ کی فراہمی کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ ٹورزم ڈیولپمنٹ فنڈKSAکے سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور معیشت میں تنوع لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس کے لئے ایسے ٹیکنالوجی پارٹنر کی ضرورت تھی جو ہمارے وژن اور جذبہ کو شیئر کرسکے۔Temenos ہمارا واحدانتخاب تھا۔یہ بینکنگ ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر ہیں اوران کے مضبوط پلیٹ فارم اور گہری مہارت نے ہمیں تیزی اوراسکیل قائم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

ٹورزم ڈیولپمنٹ فنڈکے ایگزیکٹیو ڈائریکٹربزنس ٹیکنالوجی،یاسر الختلان نے اس سلسلے میں بتایا،Temenos” ڈیجیٹل بینکنگ میں غیرمعمولی شہرت کے حامل ہیں اور خطے میں کئی مالیاتی اداروں اور قرض فراہم کرنے والوں کے ساتھ کامیاب پروجیکٹس پیش کرچکے ہیں۔ان کا وسیع تجربہ اور مہارت TDFکے لئے تیزی سے بڑھنے کی بنیادہے۔ Temenosکے ساتھ ہم نے فنڈنگ تک رسائی کو
سہل کرلیا ہے جو اہم سیاحت کے منصوبوں کو آگے بڑھائے گی۔وقت کے ساتھ ہم Temenosڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کے بینکنگ کے امور سے بڑھ کر خدمات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ صارفین کی خدمات میں اضافہ ہو۔

انٹرنیشنل سیلز، Temenosکے صدرJean-Paul Mergeaiنے کہا،”دو ماہ سے کم عرصے میں ڈیجیٹل بینکنگ سروس شروع کردینا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ اس سے ٹورزم ڈیولپمنٹ فنڈ اور اس کی ٹیموں کے خلوص اور عزم کا پتہ چلتا ہے۔TDFکے واضح عزائم ہیں اورTemenosٰٓایک کھلا اورلچکدار پلیٹ فارم ہے جوآگے بڑھنے کے ساتھ TDFکوcloudمیں رفتار اور اسکیل پر تنوع کا سلسلہ جاری رکھے گا۔اس کے علاوہ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی سے TDFکو مشرق وسطیٰ میں ہمارے 25سالہ تجربے سے فائدہ ہوگا جہاں 120 مالیاتی ادارے ہیں اور STCPayسے لے کرسب سے بڑے بینک، جیسے ال راجھی جیسے ڈیجیٹل چیلنجر موجود ہیں۔TDFکے ساتھ، ہمیں فنڈنگ تک رسائی فراہم کرنے پر فخر ہے جو سیاحت میں سرمایہ کاری کوتیزتر اور آسان تر بنائے گی۔

NdcTechکی CEOاور پریزیڈنٹ عمارہ مسعود کہتی ہیں “ہمارے Temenosپلیٹ فارم پر کئی سالہ تجربے نے ایک مختصر وقت میں OCIکلاؤڈ پر ہمیں TDF سسٹم کا آغاز کرنے میں سہولت دی۔ TDFکی ٹیم انتہائی معاون ہے اور Temenosکے ساتھ ہمیں ایک ٹیم کی طرح مل کرکام کرنے سے تیزی سے عمل درآمد کرنا ممکن ہوا۔ Temenos ان ڈیجیٹل بینکس کیلئے منتخب پلیٹ فارم ہے جوتیز ی سے کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اسکے دنیا بھر میں 70 neoاور چیلنجز بینکس ہے جو اس پلیٹ فارم پرکام کررہے ہیں اور دیگر وینڈرز سے کہیں زیادہ ہیں اور یہ IBS Intelligence Sales League Table 2021میں ٹاپ سیلرکیٹگری میں شامل ہے۔ Temenosنے کامیابی کے ساتھ یہ منصوبہ مکمل کرلیا ہے جو المعمر انفارمیشن سسٹم (MIS)کے نیشنل ڈیٹا کنسلٹنٹس کی سربراہی میں (NdcTech)کے ساتھ قائم کنسورشیم کاحصہ ہے۔ Temenosکے سعودی اسپیشلائزڈ امپلی منٹیشن پارٹنر ہے۔مل کر کام کرنے، مشترکہ وسائل اور مہارت سے ایک ہموار مستحکم اورکم وقت میں عمل درآمد کویقینی بنایا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں