28

سعیدہ وحید فاطمہ میموریل کالج آف نرسنگ میں نرسنگ کے عالمی دن کا انعقاد

سعیدہ وحید فاطمہ میموریل کالج آف نرسنگ میں نرسنگ کے عالمی دن کا انعقاد
نرسیں انتہائی سخت اور مشکل حالات میں دیکھ بھال کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں- پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس
لاہور(نمائندہ سدید) نرسنگ کا عالمی دن پوری دنیا میں 12 مئی کو فلورینس نائیٹینگیل کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل نرسنگ کونسل ہر سال اس اہم دن کو انٹرنیشنل نرسز ڈے کے وسائل، شواہد کی تیاری اور تقسیم کے ساتھ مناتی ہے۔ سعیدہ وحید ایف ایم کالج آف نرسنگ میں 17 مئی 2022 کو نرسوں کے عالمی دن کے موقع پرتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 2022 کا تھیم نرسز:
A Voice to Lead – Invest in nursing and respect rights to secure global health.

مصباح ظفر، ڈائیریکٹر اکیڈیمک نرسنگ، ے کہا کہ ہماری نرسیں اس شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ نرسوں کو پاکستان میں اپنی پیشہ وارانہ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی مواقع اور طبی مشق کی ضرورت ہے۔نرسیں اور دیگر طبی کارکن جان بچانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے تعریف کے مستحق ہیں۔ہمیں نرسوں اور ان کی قیادت کو با اختیار بنانے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
پرنسپل کالج آف میڈیسن، پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس نے کہا کہ نرسیں دنیا میں زندگی بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ نرسیں انتہائی سخت اور مشکل حالات میں دیکھ بھال کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔ نرسوں کا بین الاقوامی دن 2022 اپنی آواز کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے صحت کے نظام کی کمزوریوں کی طرف توجہ مبذول، نرسنگ میں سرمایہ کاری اور نرسوں کے حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کر رہا ہے۔
محترمہ عذرا رحمان (کنٹرولربرائے نرسنگ امتحانات بورڈ) اور محترمہ زبیدہ سرور (سابق کنٹرولر برائے نرسنگ امتحانات) تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ نرسنگ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ثمینہ منظور، پرنسپل سپیرئیر کالج آف نرسنگ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج آف نرسنگ، پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج آف نرسنگ، پرنسپل نیو ایڈوانس کالج آف نرسنگ اور دیگر کئی کالجوں نے سعیدہ وحید کالج آف نرسنگ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔
بیداری پھیلانے اور پیشے کے تمام شعبوں میں نرسوں کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے سعیدہ وحید کالج آف نرسنگ کی فیکلٹی اور طلبہ کی جانب سے ایک پوسٹر پریزینٹیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ پوسٹر سازی کے مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹ پیش کیے گئے۔ پرنسپل ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن، پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس کی طرف سے مہمانوں کو شیلڈز اور اسناد بھی پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں