20

سموگ کی وجہ سے سکولزبند کرناحل نہ ہے،نظرثانی کی جائے: کاشف مرزا آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

سموگ کی وجہ سے سکولزبند کرناحل نہ ہے،نظرثانی کی جائے: کاشف مرزا آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن
پرائیویٹ سکولز میں سموگُ تدارک اور قابو پانے کیلیے پنجاب بھرمتاثرہ شہروں میں اوقات کار تبدیل کرچکے ہیں۔
لاہور( نمائندہ سدید) کاشف مرزا آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا ہے کہ سموگ کی وجہ سے سکولزبند کرناحل نہ ہے،نظرثانی کی جائے-پرائیویٹ سکولز میں سموگُ تدارک اور قابو پانے کیلیے پنجاب بھرمتاثرہ شہروں میں اوقات کار تبدیل کرچکے ہیں۔سموگ کےتدارک اورقابو کیلیے سکولزکو SOPsاورھدایات جاری کردئیے ہیں:
حکومت کوایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر بگڑنے پرسکولز بند کرنے کی بجائے لازم ماسک اوراوقات کار محدود کرنےکی تجاویز دی ہیں۔ آوٹ ڈوراسمبلی اورتمام ترسپورٹس سرگرمیاں 4ہفتوں کیلیے ختم کردی جائیں۔
سکولز بند کرنے کی بجائے حکومت دھویں دارانڈسٹری اوریورو ٹو آئل پر ایک ماہ کیلیے پابندی لگائے۔کٹائی کے بعدفصلوں کو آگ لگانے کا عمل فوری بند کیا جائے۔غیر ضروری اشیا لانے والے تمام ٹرکوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی جائے۔
کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کردیئے جائیں۔سموگ بڑھنے کی بڑی وجہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں، صنعتوں اوراینٹوں کے بھٹوں کے خلاف،مؤثر اقدامات کئےجائیں۔حکومت آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی سموگ۔سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔ دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں اوراینٹوں کے بھٹوں کونومبراوردسمبرکیلئے بند کر دیا جائے۔
سموگ کے خطرے سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں