20

سموگ کے حوالے سے سکولزبند کرنے کی تجاویزکو مسترد کرتے ہیں- کاشف مرزا صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) کاشف مرزاصدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا ہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے سموگ کے حوالے سے سکولزبند کرنے کی تجاویز مسترد کرتی ہے اور اور اپیل کرتی ہے کہ تمام اداروں میں 4 ہفتوں کے لیے آوٹ ڈوراسمبلی اورتمام ترسپورٹس سرگرمیاں ختم کردی جائیں۔ پرائیویٹ سکولز اسموگُ کے تدارک اور قابو پانے کےلیے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں اوقات کار تبدیل کردئیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر بگڑنے پر سکولز کو بند کرنے کی بجائے لازم ماسک اور اوقات کار محدود کرنےکی تجاویز دی گئیں ہیں۔
ہم حکومت سےمطالبہ کرتے ہیں کہ دھویں دار انڈسٹری اور یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگائی جاے اورکٹائی کے بعد فصلوں کو آگ لگانے کا عمل فوری بند کیا جائے۔
لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان غیر ضروری اشیا لانے والے تمام ٹرکوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کی جائے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے مضافات میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کردیئے جائیں۔
سموگ بڑھنے کی بڑی وجہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں،صنعتوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیےجائیں۔سموگ کے خطرے سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔حکومت آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی سموگ سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں