64

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 3منچلے گرفتار، ناجائ اسلحہ برآمد

وہاڑی(ٹیوٹرپاکستان)تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈان بننے کا شوق نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا.سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 3منچلوں کو پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے گرفتار کر لیا.

ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی فاروق رمضان کی سربراہی میں اے ایس آئی بابر سعید اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان بلال, ندیم اور علی فاروق کو گرفتار کر کے ان سے ناجائز اسلحہ 3عددپسٹل 30بور برآمد کر لئے. ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے ایک پیغام کے دوران والدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنے بچوں کو اسلحہ کی نمائش پر مبنی مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے سےروکیں. کسی کو قانونی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. شہری قانون شکن عناصر کی نشاندہی کریں کاروائی ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں