27

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 550 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 472 روپے اضافے سے 96 ہزار 280 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 14 ڈالر اضافے سے 1878 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے اضافہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں