66

سٹاک مارکیٹ: غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ، 48.92 پوائنٹس کی مندی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 48.92 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران مندی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 387.99 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا اور 100 انڈیکس 46109.36 پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا۔ تاہم اس دوران غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی نے ڈیرے ڈال لیے۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 48.92 پوائنٹس کی مندی کے بعد 45605.42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ کاروبار میں تنزلی کے باعث 0.11 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 26 کروڑ 46 لاکھ 22 ہزار 365 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں