53

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سےسینیٹ کیلئے امیدوار کامل علی آغا کی ملاقات

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹ کیلئے امیدوار کامل علی آغا کی ملاقات
ملاقات میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا-

ملاقات میں ارکان صوبائی اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، میاں شفیع محمد، ڈاکٹر محمد افضل، چودھری احسان الحق بھی شریک ہوئے-
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی ملاقات میں موجود تھے

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اتحادی اور حکومت مل کر محنت کر رہے ہیں-
انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ اور حکومتی امیدوار کامیاب ہوں گے-اپوزیشن کا سینیٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہونا جمہوریت کا حسن ہے-
سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں ہم خیال دوستوں سے رابطے جاری ہیں-سینیٹ الیکشن کی وجہ سے سیاسی ماحول خوشگوار ہوا ہے-
کامل علی آغا نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں