40

سکولزمزید ۱۱ اپریل تک بند نہیں ہوں گے۔تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے،نجی سکولزکا معاشی قتل ہے- کاشف مرزا

لاہور(ٹیوٹرپاکستان)کاشف مرزا صدر آل پاکستان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز فیڈریشن سکولزمزید ۱۱ اپریل تک بند نہیں ہوں گے۔تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے-تادیبی کاروائیاں بند نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہو گا۔ڈبل شفٹ میں50%حاضری کے ساتھ کلاسز میں تدریس جاری رہے گی۔
طلبا،اساتذہ واسٹاف کو ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔ حکومتی وسیاسی اجتماعات کرونا پھیلاو کی اصل وجہ، فوری بند کیے جائیں۔
وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں اور تعلیمی سلسلہ بحال رکھا جائے۔
سب کھلا ہے توسکولزمزید بند نہیں ہوں گے۔مائیکرولاک ڈاون کاآپشن استعمال کیا جائے۔طلبا کا مزید تیسرا سال ضائع نہ ہونےدیں گے-
یونیسف کےمطابق سکولزکی بندش سے 4 کروڑپاکستانی طلباکی تعلیم مستقل متاثرہوئی ہے۔
آن لائن تعلیم وتعلیم گھر ٹی وی اور ریڈیو ڈرامہ وفلاپ پروگرام!آن لائن تعلیم کی سہولت ملک بھر میں محض2%طلباتک ہے۔
تعلیمی لاک ڈاؤن باعث5کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔2.5کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔
UN،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک ایڈویزری کےمطابق کورونامیں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔
سنگل نیشنل کریکمSNC کی آڑ میں ایلیٹ کلاس کو استثنی دے کرطبقاتی نظام اورسنگل نیشنل کریکمSNC کا کھوکھلا نعرہ لگایا گیا ہے۔
مارکیٹ میں سنگل نیشنل کریکمSNC کی نئی کتب عدم دستیاب ہیں۔ نجی سکولزکا معاشی قتل ہے، بندش سے 10000سکولز مکمل بنداور7لاکھ ٹیچرزبےروزگار ہوچکے ہیں۔ُ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں