95

سکول کھولنے کے بعد حالات قابو سے باہر ہوئے تو دوبارہ بند کئے جا سکتے ہیں- ایک دن 50 فیصد تک طلبا کو بلا سکیں گے- ڈاکٹر مراد راس کا ر چیمبر آف کامرس کے اجلاس میں خطاب

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی بطور مہمان خصوصی لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت
تقریب میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس لاہور، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس و دیگر ممبران شریک ہوئے-

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کی بدولت تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہوا – پنجاب کے 70 فیصد کے قریب سکول وہ ہیں جہاں فیس 5000 سے کم ہے- بہت سے سکول کرونا وائرس کی بدولت بندش کا شکار ہوئے ہیں-
اگر سکول کھولنے کے بعد حالات قابو سے باہر ہوئے تو سکول دوبارہ بھی بند کئے جا سکتے ہیں-
تمام سکول ایک دن 50 فیصد تک طلبا کو بلا سکیں گے-

گزشہ ایک سال کے دوران طلبا کا بہت تعلیمی نقصان ہوا ہے-
18 جنوری سے ہائی سکول، 25 جنوری سے پرائمری و ایلیمنٹری اور پھر یکم فروری سے یونیورسٹیاں کھولی جائیں گے –
تعلیمی سال کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، ختمی فیصلہ نہیں کیا گیا-
رواں سال گرمیوں کی چھٹیوں کو کم کرنے پر بھی غور کیا جائے گا-
ڈاکٹر مراد راس کا ر چیمبر آف کامرس کے اجلاس میں خطاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں