44

سکول کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

عمرکوٹ کے نواحی گاؤں صوفی اکبر میں پرائمری سکول کی خستہ حال دیوار بچوں پر گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بچے سکول کی دیوار کےساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دیوار گرنے سے 13 سالہ معصوم محب نوٹہری اور 12 سالہ گوموں بھیل ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ، خستہ عمارت کے باعث سکول عرصہ دراز سے بند تھا ۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ تحت دیوار کا ملبہ ہٹا کر دونوں بچوں کی نعشیں نکالیں ، لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہےکہ عمرکوٹ ضلع کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں کئی سکولوں کی عمارتیں ،سکولوں کے کمرے انتہائی خستہ حال ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں کاکہناہے کہ انتظامیہ اور محکمہ تعلیم شکایت کے باوجود کوئی توجہ نہیں دیتاہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں