19

سیریز’مس مارول‘ میں فرحان اختر کے کردار پر مداحوں کے مزاحیہ تبصرے

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پراجیکٹ ’مس مارول‘ میں بھارتی ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کے کردار کے بارے میں سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سیریز ’مس مارول‘ کی قسط نمبر 4 کے ریلیز ہوتے ہی فرحان اختر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

سیریز’مس مارول‘ میں فرحان اختر کے کردار پر مداحوں کے مزاحیہ تبصرے
دراصل سیریز کی قسط نمبر 4 میں فرحان اختر کی ولید نامی کردار میں صرف پانچ منٹ کی خصوصی انٹری دکھائی گئی ہے اور پھر اسی قسط میں اُنہیں مرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سیریز میں فرحان اختر کے کردار کا دورانیہ بہت مختصر ہونے کی وجہ سے اداکار کے کچھ مداح مایوس جبکہ کچھ مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہاں ایک نظر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں