سینجنٹا پاکستان نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امید کی نئی کرن روشن کردی
حالیہ سیلاب نے پنجاب کی زرخیز زمینوں کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں ہزاروں کسان اپنے روزگار کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں سینجنٹاپاکستان نے ملتان اور ساہیوال ڈویژن کے کسانوں کی مدد کے لیے ایک کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) اقدام کا آغاز کیا ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔
پائیدار ترقی اور دیہی خوشحالی کے عزم کے تحت، سینجنٹا پاکستان نے سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے 5 کروڑ روپے مالیت کے فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات اور سبزیوں کے بیج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 2.5 کروڑ روپے مالیت کی مصنوعات دونوں ڈویژنز کے کسانوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں، جس سے تقریباً 12,000 ایکڑ زرعی زمین کی کاشت میں مدد ملے گی۔
افتتاحی تقریب ماڈل ایگری مال ساہیوال میں منعقد ہوئی، جس میں سید عاشق حسین کرمانی، وزیر زراعت (پنجاب)، افتخار علی سہو، سیکریٹری زراعت، ڈاکٹر آصف طفیل، کمشنر ساہیوال ڈسٹرکٹ ، اور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے۔سینجنٹا پاکستان کی جانب سے ذیشان حسیب بیگ، کنٹری جنرل منیجر، سید علی مرتضیٰ، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز و بزنس سسٹین ایبلٹی، اور بنارس حبیب، ہیڈ آف سیلز نے کسانوں میں بیج، فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات اور حفاظتی سامان (PPE) تقسیم کیں۔
اس موقع پر جناب ذیشان حسیب بیگ نے کہا،”ہمارے کسان پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔“
اس اقدام کے ذریعے، سینجنٹا پاکستان ایک مضبوط اور پائیدار زرعی مستقبل کے لیے امید کے بیج بونا جاری رکھے ہوئے ہے