14

سینیٹر اعجاز احمد چوہدری ماڈل ٹاؤن سے گرفتار

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتاری کے بعد اعجاز چوہدری کو پولیس نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

پی ٹی آئی ترجمان نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا ۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے ایک رات قبل لاہور پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کے گھر پر چھاپہ مارا، جبکہ میاں محمود الرشید کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں