لاہور- سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی پی آر فرید احمد کی ملاقات
محکمانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فرید احمد نے ڈی جی پی آر کا چارج سنبھال لیا، دفتری معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
افسران حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو میڈیا میں نمایاں کرنے کے لئے محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔ فرید احمد
سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی پی آر فرید احمد نے ملاقات کی اور ان سے محکمانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز فرید احمد نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
وہ محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر پہنچے تو ڈائریکٹر نیوز کو محمد سہیل جنجوعہ، ڈائریکٹرز الیکٹرانک میڈیا محمد سہیل رانا اور ملک احمد نعیم، ڈائریکٹر کوارڈینیشن خورشید جیلانی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد صدیق کیانی، ڈپٹی ڈائریکٹرز کرن کرن فضل بٹ اور حفصہ جاوید خواجہ، ہیڈ اف ڈیجیٹل میڈیا ردا ملک اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔بعد ازاں انہوں نے محکمہ کے مختلف شعبوں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا، شعبہ اشتہارات، انتظامیہ اور ٹیکنیکل ونگ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ان شعبوں کے فرائض اور دیگر محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام افسران حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کو میڈیا میں نمایاں کرنے کے لئے محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں کے سربراہ ماتحت عملے کی کارکردگی پر خصوصی توجہ دیں، ان کی حاضری یقینی بنائیں اور محکمانہ امور کم سے کم وقت میں نپٹانے کے لیے بروقت ضروری اقدامات کریں۔
106