107

سی بی ڈی پنجاب نے پاکستان کا 76واں یوم آزادی کو منانے کی تیاریاں

پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، حب الوطنی کے جذبے سے پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کو بے مثال جوش و خروش کے ساتھ منا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر سی بی ڈی پنجاب نے اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کے لیے شاندارتقریبات کا اانعقاد کیا ہے۔
14 اگست 2023 (پاکستان کے یوم آزادی) تک جاری رہنے والی یہ تقریبات ‘ جشن آزادی ترقی و کمال ‘ کے تھیم کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔ یہ مہم ایک خوشحال مستقبل کی تشکیل اور آزادی کے جذبے کو پروان چڑھانے میں سی بی ڈی پنجاب کے کردار پر روشنی ڈالتی ہے۔، سی بی ڈی پنجاب لامحدود صلاحیتوں کو اپنانے اور خوشحالی کی راہوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔اس عزم کے شاندار ثبوت کے طور پر، سی بی ڈی پنجاب نے کلمہ انڈر پاس سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کو سبز اور سفید رنگ کے برقی قمقموں سے سجایا ہے، اور مزید اسکو قومی پرچم سے مزین کیاہے۔ یہ منظر اتحاد اور فخر کی علامت ہے جو اس تاریخی موقع کی نشاندہی کرتا ہے۔
اتھارٹی نے لاہور کے شہریوں کے لئے کلمہ چوک سی بی ڈی پنجاب پروجیکٹ سائٹ پر 13اگست 2023 کی رات کو آتش بازی کے ایک دلکش مظاہرہ کا انعقاد کیاہے۔ یہ سحرانگیز مظا ہرہ پاکستان کی آزادی کا باعث بننے والی جرات، قربانیوں اور اتحاد کو خراج تحسین ہوگا۔ مزید برآں، 14 اگست 2023 کو سی بی ڈی پنجاب ہاؤس میں ایک جشن آشادی کاخصوصی کیک بھی کاتا جائے گا اور پرچم کشائی پرقار تقریب منعقد ہو گی۔
سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”اس سال کی تقریبات ترقی اور آزادی کے انتھک جستجو کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ سی بی ڈی پنجاب ایک خوشحال اور متحد پاکستان کے لیے پرعزم ہے۔”
پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہر کسی کو پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شامل ہو کر ایک متحد وقوم بننے کی طرف راغب کرتی ہے
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں