118

سی بی ڈی پنجاب کا سموگ تدارک اور ماحول کو پرفضاء بنا نے کے لئے میاواکی فارسٹ کی شجرکاری کا ا آغاز

پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، صوبہ پنجاب کا ایک اہم ترقیاتی ادارہ، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے سموگ تدارک اور کاربن وائز اور ڈیلیور ٹری کے اشتراک سے میاواکی فارسٹ کی شجرکاری کا آغاز کیا ہے۔

شجر کاری کی تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین، سی او او سی بی ڈی پنجاب، بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ، ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، مینیجنگ پارٹنر کاربن وائز، ڈیلیور ٹری، عارف پراچہ اور محکمہ جنگلات کے نمائندے شامل تھے۔۔ اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔
سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ میں 4 کنال کی اراضی کر میاواکی فارسٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے جس میں تقریباً12,000 پودے لگائے جائینگے۔ پہلے ہی روز، 800 پودوے لگائئے گئے جس سے فروغ پزیر سبز ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھء گئی ہے۔میاواکی ٖفارسٹ اپنی گھنی اور متنوع پودوں کے لیے جانا جاتا ہے جوکہ حیاتیاتی تنوع کو بھی فروغ کے لئے کار آمد ہے اور مقامی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ ”سی بی ڈی پنجاب ماحولیاتی ذمہ داری کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ میاواکی فارسٹ پائیدار طریقوں اور سرسبز مستقبل کے لیے ہماری لگن کا ثبوت ہے اور سموگ کا مقابلہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔”
کاربن وائز، ڈیلیور ٹری کیمینیجنگ پارٹنر عارف پراچہ نے سموگ سے متعلق مسائل سے نمٹنے اور شہر کی ہوا کے معیار کو بڑھانے کے لیے لاہور میں سبزہ زار بڑھانے کی اہم اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ماحول دوست عمارتوں کی تعمیر کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں، انہوں نے سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین سے درخواست کی کہ وہ اضافی اراضی مختص کریں، جس سے کاربن آف سیٹنگ کے اقدامات میں مزید کوششیں ممکن ہو سکیں۔
ماحول دوست کوششوں میں سی بی ڈی پنجاب کا منصوبہ کاروباروں میں پائیداری کو اپنی بنیادی اقدار میں ضم کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ اتھارٹی کا کثیر جہتی نقطہ نظر، ماحولیاتی، سماجی، اور اقتصادی پہلوؤں پر مشتمل، ذمہ دار کاروباری طریقوں کے لیے اس کی جامع وابستگی کو واضح کرتا ہے۔
٭٭٭
Caption Photo:
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین میاواکی فارسٹ کے لئے پودا لگا رہء ہیں۔
Caption Photo:
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین میاواکی فارسٹ کے لئے پودا لگانے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں