پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، نے 2026 کی پہلی نیلامی کا اعلان کر دیا ہے، جو رواں ماہ کے اواخر میں منعقد ہوگی۔ اس آکشن میں سی بی ڈی پنجاب کے فلیگ شپ منصوبوں میں واقع اعلیٰ معیار کے کمرشل، ہاسپیٹیلٹی اور رہائشی پلاٹس نیلامی کے لئے پیش کیے جائیں گے، جو پنجاب میں معاشی ترقی اور منصوبہ بند شہری ترقی کے فروغ میں سی بی ڈی پنجاب کے کلیدی کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔
آنے والی نیلامی میں سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ اورسی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں واقع اعلیٰ قدر کے سرمایہ کاری مواقع پر مشتمل ہوگا۔ یہ دونوں منصوبے جدید، پائیدار اور مستقبل سے ہم آہنگ شہری منصوبہ بندی کے اصولوں پر تیار کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام عالمی معیار کے کاروباری، طرزِ زندگی اور سرمایہ کاری کے مراکز کے قیام کے لیے سی بی ڈی پنجاب کے عزم کا مظہر ہے۔
نیلامی میں سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں واقع 10 کنال کا پلاٹ ہے، جسے سی بی ڈی ایرینا کا نام دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ تفریحی کھیلوں اور متحرک عوامی سرگرمیوں کے لیے ایک نمایاں مقام کے طور پر تیار کیا جائیگا۔ صحت مند طرزِ زندگی اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے فروغ کے لیے ڈیزائن کردہ سی بی ڈی ایرینا میں عالمی معیار کی تفریحی اسپورٹس سہولیات قائم کی جائیں گی۔ اس پلاٹ کی شروعاتی قیمت 50 ملین روپے فی کنال جبکہ منظور شدہ فلور ایریا ریشو (ایگ اے ’آر) 1:2ہے، جو نمایاں ترقیاتی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں 13.16 کنال پر مشتمل ایک ہاسپیٹیلٹی پلاٹ بھی نیلام عام کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی شروعاتی قیمت 150 ملین روپے فی کنال اورایگ اے آر1:8 مقرر ہے۔ یہ پلاٹ این ایس آئی ٹی سٹی کے تیزی سے ابھرتے ہوئے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی ماحولیاتی نظام سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے لیے ایک پُرکشش موقع ہے۔
نیلامی میں این ایس آئی ٹی ریزیڈینشیا فیز۔II کے چار رہائشی پلاٹس بھی شامل ہوں گے، جن کے رقبے بالترتیب 4.88کنال، 4.91 کنال، 4.71 کنال اور 4.52 کنال ہیں۔ تمام رہائشی پلاٹس کے لیے منظور شدہ ایف اے آر 1:8ہے، جو سرمایہ کاروں کو جدید سہولیات اور مربوط انفراسٹرکچر پر مشتمل ایک منصوبہ بند رہائشی ماحول کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
پلاٹس کی نیلامی کے حوالے سے سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین کا کہنا ہے کہ،”شفاف اور مسابقتی نیلامی میں سی بی ڈی پنجاب کی مسلسل کامیابی ہماری وژن پر سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاس ہے۔ گرینڈ اوپن آکشن 2026 کے ذریعے ہم معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے، معیاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پنجاب میں پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔”
آن ورڈ اینڈ اپ ورڈ پنجاب کے عنوان کے تحت منعقد ہونے والا یہ نیلام عام، حکومتِ پنجاب کے اس وسیع تر وژن سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد پنجاب کو ایک علاقائی معاشی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔ کامیاب نیلامیوں کی مضبوط روایت اور سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت کے ساتھ، سی بی ڈی پنجاب منصوبہ بند ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور پنجاب کی طویل المدتی معاشی خوشحالی میں ایک متحرک اور تبدیلی لانے والا کردار ادا کر رہا ہے