9

شائقین اس سال دوسری مرتبہ PSL انجوائے کریں گے، سلمان نصیر

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ شائقین اس سال دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 6 کو انجوائے کریں گے ۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ایونٹ کی زبردست تیاریاں ہیں تمام ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے۔

سلمان نصیر نے کہا کہ شروعات میں کچھ مشکلات ہوئیں لیکن پی ایس ایل ضرور کامیاب ہوگی ،ان کاکہنا تھا کہ موسم کا بہت بڑا چیلنج ہے اس لئے میچ کی ٹائمنگزتبدیل کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل ایک گلوبل برانڈ بن چکا ہے،انٹرنیشنل کمنٹیٹرز تمام مشکلات کے باجود کمنٹری کے لئے آنا چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں