29

شام : داعش کا جیل پر حملہ،20 جنگجو چھڑ الئے

شام کے شہر الحسکہ میں داعش کے جنگجووں نے جیل پر حملہ کر کے اپنے 20 ساتھیوں کو چھڑا لیا ۔
العربیہ کے مطابق داعش کے حملہ آوروں نے الحسکہ میں جیل کے دروازے پر کار بم دھماکے کے ذریعے حملہ کیا جس کے بعد محافظوں سے جھڑپ ہوئی ۔اس موقع پر جنگی طیاروں نے بھی الحسکہ کی غویران جیل کے اوپر پروازیں کر کے اپنی فورسز کی مدد کیلئے بمباری کی ۔
حکومتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ دہشتگرد تنظیم کے 20 ارکان جیل سے فرار ہو گئے ہیں ۔ ایک اور خبر ایجنسی کے مطابق داعش عناصر نے تین ایندھن کے ٹینک الحسکہ کے جنوب میں دھماکے سے اڑا دیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں