23

شاہینوں کے شہر سرگودھا میں بزمِ دستکِ درِ مقفل کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر سلطان محمود کے نام ایک شام کا اہتمام

شاہینوں کے شہر سرگودھا میں بزمِ دستکِ درِ مقفل کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر سلطان محمود کے نام ایک شام کا اہتمام
ادبی تقریبات کا جو سلسلہ ان دنوں تسلسل سے جاری ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی- ڈاکٹر شفیق آصف
سرگودھا کہ شعراء و ادب اپنے منفرد فکر و خیال کی بدولت ایک الگ پہچان رکھتے ہیں-ڈاکٹر سلطان محمود

لاہور(پ ر ) شاہینوں کے شہر سرگودھا میں بزمِ دستکِ درِ مقفل کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر سلطان محمود کے نام ایک شام کا اہتمام فرائی چک سٹی سٹاپ میں کیا گیا جس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر شفیق آصف نے کہا کہ ادبی تقریبات کا جو سلسلہ ان دنوں تسلسل سے جاری ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ادب کی آبیاری میں سرگودھا کی ادبی تنظیمیں گراں قدر خدامات سر انجام دے رہی ہیں شعراء و ادبا کسی بھی معاشرے کا حساس طبقہ ہوتا ہے


وہ جو کچھ دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں اسے لفظوں کا لبادہ پہنا دیتے ہیں۔ قبل ازیں ڈاکٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ سرگودھا کہ شعراء و ادب اپنے منفرد فکر و خیال کی بدولت ایک الگ پہچان رکھتے ہیں اور اردو ادب کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر شفیق آصف نے کی ، مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سلطان محمود اور مہمانِ اعزاز ڈاکٹر ملک محمد یوسف تھے نظامت کے فرائض ارشد محمود ارشد نے ادا کیے ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت میزبان ، کنیز بتول کھوکھر نے حاصل کی۔ نعتِ رسولﷺ اسامہ منیر نے پیش کی۔ دیگر شعراء میں وقار السلام ، منزہ انور گوئیندی ، ذوالفقار احسن ، عاشر وکیل راؤ ، فیضان ہاشمی ، نسیم شاہانہ ، حسنین اختر اور حمزہ اسحاق شریک ہوئے۔ سامعین میں حافظ حبیب اللہ، عبدالرحمٰن کوثر ، حافظ خرم عطاری ، ثناء علی اور نتاشہ شہزادی نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں