36

شدید سردی کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

وفاقی محکمہ تعلیم نے شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی، جس کا اطلاق آج سے ہی نافذ العمل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

وفاقی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار شدید سردی کے باعث تبدیل کئے جا رہے ہیں۔
سنگل شفٹ چلانے والے ادارے پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 8 سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعے کو صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے تحت پیر سے جمعرات تک مارننگ شفٹ صبح 8 سےڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک مارننگ شفٹ کام کرے گی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایوننگ شفٹ ڈیڑھ سےشام 7بجےتک ہوگی اور جمعے کے دن شفٹ ڈھائی سے لیکرشام 7 بجے تک کام کرے گی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے کے طلباوطالبات کو یونیفارم کے علاوہ بھی سوئٹرز یا جیکٹ پہننے کی اجازت ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں