119

شکریہ عمران خان، کراچی میں گرین لائن بسوں کا وعدہ آج پورا ہونے جارہا ہے: حلیم عادل شیخ

کراچی: (ٹیوٹرنیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے جنازے نما بسوں سے بالآخر چھٹکارہ حاصل کر لیا، شکریہ عمران خان گرین لائین بسوں کا وعدہ آج پورا ہونے جارہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 13 سال میں شہر قائد کو کٹھارا بس سروس دی گئی، اورینج لائین، ریڈ لائین بینظیر بس سروس رنگ برنگے اعلانات ہوئے، اس کے باوجود کہ 13 سال میں 1161 ارب ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے مگر شہریوں کو اس کے بدلے میت جیالا کھٹارا بس سروس ملی۔
انہوں نے کہا کہ اورینج لائین کا 2016 میں افتتاح ہوا، 4 کلومیٹر کا روڈ ہےجو آج تک نہیں بن سکا ۔ ییلو لائین کی 104 بسیں بھی سندھ حکومت کی آنی تھی،پیپلزبس سروس کا اعلان ہوامگر کہیں نظر نہیں آئی۔ جتنی کرپشن ہوتی ہے محترمہ شہید کا نام رکھ دیتے ہیں، الیکٹرک بسوں کا بھی صرف اعلان رہا، بلومبرگ کی رپورٹ ہے کہ 100 گندے ٹرانسپورٹ نظام میں کراچی شامل ہے ،پیپلز پارٹی والے توبسوں کو بیچ کر ان کا ملبہ بھی کھاگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں