73

شہبازحکومت کا 2026 کا عوام کیلیے پہلا تحفہ.پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی

شہبازحکومت کا 2026 کا عوام کیلیے پہلا تحفہ.پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 57 پیسے فی لٹر سستا کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا گیا،وفاقی حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئےپٹرول 10 روپے 28 پیسےاور ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 57 پیسے فی لٹر سستا کر دیا ۔پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق جب پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لٹر ہوگئی، اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں