10

شہباز شریف ،شعیب اختر سے ملنے اُن کے گھر پہنچ گئے

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے ملنے اُن کے گھر پہنچ گئے۔نون لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے شعیب اختر ، شہباز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔
احسن اقبال نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’کرکٹر شعیب اختر کیساتھ ان کی والدہ کی وفات کی تعزیت لیڈر آف اپوزیشن شہباز شریف کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ پر کی۔‘
خیال رہے کہ شعیب اختر کی والدہ 26 دسمبر 2021 کو انتقال کرگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں