14

شہباز شریف کی قید پر مجھے سخت دھچکا لگا، تہمینہ درانی

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ جن حالات میں خادم اعلیٰ کو قید کیا گیا ہے اس سے مجھے سخت دھچکا لگا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق جاری بیان میں تہمینہ درانی نے کہا کہ آپ کے خادم اعلیٰ کو جن حالات میں قید رکھا گیا ہے ،اس سے مجھے سخت دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی قید سے متعلق جلد اپنا نکتہ نظر دوں گی
تہمینہ درانی نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) واپڈا، واسا، اسٹیل ملز سمیت تمام اثاثے تباہ کردیے گئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم پاکستان کے سب سے قیمتی انسانی اثاثے شہباز شریف کو بھی تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں