35

شہباز شریف ہر پیشی پر پریس کانفرنس شروع کردیتے ہیں:جج

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمرا عدالت میں غیرضروری گفتگو اور عدالت میں رش ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا ،شہباز شریف کی جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت کے دوران جج جواد الحسن نے کہا شہباز شریف صاحب ہر پیشی پر کمرا عدالت میں پریس کانفرنس شروع کردیتے ہیں جس سے بہت عدالتی وقت برباد ہوتا ہے ، یہ کوئی میڈیا سے گفتگو کرنے کا کمرا نہیں ہے ،شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز کو سمجھا دیا ہے کہ اب شہباز شریف یہاں صرف کیس سے متعلق بات کریں غیرضروری باتیں نہ کی جائیں ، ہر بار دو تین گھنٹے ایک کیس میں گزر جاتے ہیں،کورونا وائرس کا بھی ڈر ہے ہر پیشی پر کمرا عدالت بھر دیا جاتا ہے ، اللہ نہ کرے کسی ایک کو کورونا ہوگیا تو پوری عدالت متاثر ہوگی ۔عدالت نے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی اور شہباز شریف کی جیل میں بیڈ فراہم کرنے کی درخواست جیل کے حکام کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں