43

شیخوپورہ: کرنٹ لگنے سے دادی اور 3 پوتے جاں بحق

شیخوپورہ میں صلاح الدین روڈ پر ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں دادی اور اس کے 3 پوتے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق صلاح الدین روڈ پر رکشہ ڈرائیور اسد علی کے گھر میں پنکھے سے کرنٹ لگنے سے اسکی والدہ اور 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

بدقسمت اسد علی کے مطابق وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بازار گیا ہوا تھا گھر واپس آیا تو اس کی والدہ اور تینوں بیٹے مردہ حالت میں پڑے تھے اور ان پر پنکھا گرا ہوا تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ اقبال بی بی اس کے پوتے 10 سالہ عبدالرحمٰن، 7 سالہ عبدالمنان اور 5 سالہ مطیع الرحمٰن شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں